ناموس رسالتؐ کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا:مفتی منیب

ناموس رسالتؐ کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا:مفتی منیب

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور امت کی بقا کا ضامن، دین اسلام کی اساس، رسالت محمدی کا امتیاز اور نبوت و ناموس رسالتؐ کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں مقامی ہوٹل میں حلقہ عید گاہ شریف سیالکوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ نے چودہ صدیوں سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا اور کرتی رہے گی اور یہی ہماری کامیابی کا حقیقی سبب بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہل اسلام پر لازم ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر مکمل ایمان کے ساتھ ساتھ اس کا پرچار بھی کرے اور دفاع کے لیے اپنا کردار بھی ادا کریں۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا بنیادی، مضبوط اور قدیم عقیدہ ہے جس کی حفاظت اور سربلندی ہم سب پر فرض ہے ۔خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف رانا ضمیر اختر نقیبی، حافظ اظہرا لرحمن جامی، ملک ریاض المعروف پپ، ملک اشرف نقیبی، مقصود علی وڑائچ، فرحت عباس ایڈووکیٹ، محمد اویس نقیبی، قاری محمد امتیاز نقیبی اور نصیر احمد سمیت مریدین بڑی تعداد میں اس مو قع پر موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں