چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن مہر شکیل کو بہترین خدمات پر شیلڈز سے نوازا گیا
وزیرآباد(نا مہ نگار)چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن مہر شکیل اعظم کو بہترین خدمات پر شیلڈز سے نوازا گیا۔
کٹلری سمال ٹولز انڈسٹریز سروس سنٹر وزیر آباد کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کٹلری سنٹر سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر خرم شہزاد نے مہرشکیل اعظم چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن کنوینر کیب سینٹرل ایڈوائزری بورڈ کٹلری اینڈ سمال ٹولز انڈسٹریز سروس سینٹر وزیر آباد اور انکی ٹیم کے کاموں کو سراہا اور کٹلری اینڈ سمال ٹولز انڈسٹریز سروس سینٹر وزیر آباد میں شروع ہونے والے کٹلری اورینٹڈ کورسز کے نصاب کو ادارے کی تاریخ میں پہلی دفعہ کامیابی کے ساتھ تیار کرنے کے لیے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شیلڈ پیش کی۔