ٹیوٹا اور سعودی کمپنی اسکانکم میں ووکیشنل ٹریننگ کا معاہدہ
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)پاکستان کی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) اور سعودی اسکانکم کے سربراہوں کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے ایم او یو دستخط کئے گئے۔۔۔
اجلاس میں اسکانکم کے سربراہ چودھری شفقت محمود اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر)محمد ساجد کھوکھر شریک ہوئے جبکہ معاونین میں ایف ٹی ٹی ایچ پراجیکٹ کے منیجر علی حسن بٹ، بالاج محمود ،دوسری جانب سے انجینئر قرۃ العین میمن، محمد عامر عزیز، مرزا عمر فاروق شریک ہوئے ، اسکانکم پہلی اوورسیز سعودی کمپنی ہے جسکے ساتھ TEVTA نے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں، واضح رہے کہ یہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا ادارہ ہے جو بڑی تعداد کی ٹریننگ کرتی ہے ۔ یہ ادارے 4 سالہ (BSc.انجینئرنگ ٹیکنالوجی) ڈگریوں کے پروگرام پیش کرتے ہیں۔ ٹیوٹا نہ صرف الیکٹریکل بلکہ انڈسٹریل اور دیگر شعبوں کا ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (DAE) بھی جاری کرتاہے ، پروگرام کا مقصد ایسے فارغ التحصیل افراد کو تیار کرنا ہے جو صنعتی شعبے کے انتظامی اور تکنیکی امور کے ماہرین کے طور پر فرائض انجام دے سکیں، DAE پروگرام ہنر مندطلبا کو تکنیکی تعلیم کیلئے تیار کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اسکانکم کا ادارہ اوورسیز پاکستانیز کیلئے اہم کردار دا کرے گا جس سے سعودی عرب میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔