گجرات:ڈی سی کا سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے سیلابی و بارشی پانی سے متاثرہ علاقوں جمالپور سیداں ، گیگیاں ، مدینہ سیداں ، لوراں کا دورہ کیا۔
، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انشااﷲ آئندہ سال برسات میں دیہی علاقوں سے آنیوالا سیلابی پانی شہری علاقوں میں داخل نہیں ہو سکے گا، مدینہ سیداں ، جمالپورسیداں کے بند کو انتہائی مضبوط بنادینگے کہ شہریوں کو دوبارہ ان حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے جسکا سامنا انہیں اس مرتبہ برداشت کرنا پڑا، انہوں نے بتایاکہ گجرات شہر کے سیوریج سسٹم کی خرابی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر ضلعی انتظامیہ نے ایم ڈی واسا ، ایس ای پبلک ہیلتھ ، لوکل انجینئرز نے باقاعدہ اپنے طور پر پلان حکومت کو بھجوا دیا ہے جسکا ٹیکنکل طور پر صوبائی ٹیمیں جائزہ لے رہی ہیں تجربہ کار انجینئرز کی کلیئرنس کے بعد جلد ہی اسکا آغاز کر دیاجائیگا جبکہ ورلڈ بینک پروگرام میں شامل گجرات کے سیوریج سسٹم کاانٹرنیشنل سطح پر ہونیوالی میٹنگ کے بعد آغاز متوقع ہوگا ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ مون سون میں سیلابی و بارشی پانی سے ہونیوالی ہلاکتوں ، مکانوں کے زمین بوس ہونے ، کسانوں کی فضلوں کے خرابے کا سروے کروایاجارہا ہے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تخمینہ لگانے کے بعد ازالہ یقینی بنایاجائیگا ۔