ایپکا تعلیم کے الیکشن،شاہین گروپ کا بھرپور طاقت کا مظاہرہ

ایپکا تعلیم کے الیکشن،شاہین گروپ کا بھرپور طاقت کا مظاہرہ

کامونکے (تحصیل رپورٹر)ایپکا ایجوکیشن کے الیکشن میں شاہین گروپ کا اجلاس میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ،صدر کے امیدوار گلریز اختر سندھو کا ۔

کہنا تھا کہ الیکشن ہم جیت چکے ہیں رسمی کاروائی باقی ہے ، تفصیل کے مطابق کل 14 ستمبر کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کے الیکشن کا انقعاد کیا جس رہا ہے ، اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول ایمن آباد میں الیکشن کمپین کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ایپکا شاہین گروپ کو گلریز اختر سندھو کی قیادت میں مکمل پینل کو کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ اس موقع پر گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں سے بہت بڑی تعداد میں کلیریکل سٹاف نے شرکت کی اور شاہین گروپ نے الیکشن کو یکطرفہ قرار دے دیا۔اس موقع پر حاضرین سے صدر شاہین گروپ گلریز اختر سندھو نے کہا کہ آپ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ14ستمبر کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا، جنرل سیکرٹری منیر قیصر، نائب صدور مدثر اعوان وفیصل شیروانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں امانت علی، فنانس سیکرٹری حافظ عنصر،سینئر ایپکا رہنما ملک اشفاق، صفدر چیمہ، بشارت چیمہ،عثمان چیمہ، طارق چیمہ،شوکت علی ہیڈ کلرک، عبدالرشید سوہل، رانا اعظم، رفیق و دیگر نے بھی شاہین گروپ کی جیت کا عندیہ دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں