پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا :ظفر چٹھہ

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو  بحرانوں سے نکالا :ظفر چٹھہ

وزیرآباد(نامہ نگار) پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اور جمہوریت کو مضبوط کیا ہے ۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار سابق پی ٹی آئی حکمران ہیں، بلاول بھٹو زرداری شہدا کے وارث اور عوام کے حقیقی ترجمان ہیں،پیپلز پارٹی متوسط طبقہ،مزدوروں اور ہاریوں کے دلوں میں بستی ہے ، صدر پاکستان آصف علی زرداری جیسی زیرک شخصیت پیپلز پارٹی اور سیاست کا فخر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں