حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہوا میں اڑا دیا :ناصر چیمہ

حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہوا میں اڑا دیا :ناصر چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا )سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرناقانون کے منافی اور غیر جمہوری ہونے کی واضح دلیل ہے جو قومیں قانون کا احترام نہیں کرتیں وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں اور ملک بھی کبھی خوشحال نہیں ہوتا بلکہ بدامنی کا شکار رہتا ہے ۔

 ان خیالات کا ایم پی اے پی پی 59چودھری محمد ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں سیاسی سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جماعت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا ہے جو انکے غیر جمہوری ہونے کی واضح دلیل ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کو 34نشستیں ملنی چاہئیں لیکن نام نہاد حکمران جماعت اسکی راہ میں حائل ہے قانون کا احترام نہ کرتے ہوئے لیت ولعل سے کام لے رہی ہے جس سے ملک سیاسی انتشار کا شکار ہے حکمران جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کو من وعن تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو سیٹیں دے اور حوصلہ مند ہونے کا مظاہرہ کرے ۔اس موقع استخار احمد چیمہ، اشرف چیمہ ، عظمت اﷲ چیمہ ، شہباز احمد چیمہ، کامران عرف کامی جرال و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں