چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈی نئی عمارت میں منتقل

چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈی نئی عمارت میں منتقل

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈی کو پرانی عمارت سے ری ویمپ شدہ نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں شیٹ ورک مکمل کر لیا گیا ، ہسپتال کی مرمت بحالی، تزین وآرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کے ہمراہ ڈی ایچ کیو میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ اور محکمہ بلڈنگ کے افسر وں نے اب تک کی پیشرفت سے انہیں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کی ری ویمپنگ سے شہریوں کو مستقبل میں بہترین اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر طارق قریشی، ایم پی اے قیصر اقبال سندھو نے چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا،انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ موسمیاتی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو خصوصی نگہداشت میں رکھا جائے اور انہیں درکار علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتظامی امور سمیت ادویات کے سٹاک بارے بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں