جشن میلاد النبیؐ مذہبی جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

جشن میلاد النبیؐ مذہبی جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)محسن انسانیت حضرت محمدؐ کا یوم ولادت باسعادت نہایت شان و شوکت اور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔

مساجد ،گلیاں اور بازار رنگین برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے اور پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا،ہر طرف صبح بہاراں کا دلکش منظر دیدنی تھا،جلوس میلاد کی گزر گاہوں کو سر سبز جھنڈیوں، جھنڈوں ،بینرز ،آرائشی محرابوں، فلیکسوں سے خوبصورت سجایا گیا۔شہر گوجرانوالہ کا عید میلاد النبیؐ کا مرکزی وقدیمی جلوس مبارک حسب معمول جانشین ولی کامل علامہ الحاج صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان ودیگر علماومشائخ کی قیادت میں شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے نکالا گیا اس جلوس مبارک میں شہر بھر کی 1400 سے زائد مساجد سے نکالے گئے ، علما کرام کی قیادت میں جلوس شامل ہوئے جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا میلاد مصطفیؐ چوک گھنٹہ گھر دروروسلام اور صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی کی دعائے خیر سے اختتام پذیر ہوا۔دعا سے قبل ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے متعلقہ محکموں کے افسروں کے بہترین انتظام و انصرام کرنے پر دعائیہ کلمات کہے اور شکریہ بھی ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں