گیپکو میں کروڑوں کاغبن،2افسرگرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کرپشن میں ملوث گیپگو آفیسر زکیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کروڑو ں روپے کے غبن میں ملوث 2 آفیسرز کو گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق غبن اور کرپشن میں ملوث بجلی کی تقسیم کار کمپنی گیپگو کے 2 افسر ایکسین اطہر شہزاد اورا کاؤنٹ آفیسر راحیل نے مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو کرپشن کے ذریعے کروڑ وں روپے نقصان پہنچایا۔ملزموں نے گجرات اور سیالکوٹ گرڈ سٹیشن کے آفیشل بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر نکالے ،ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر عرصہ دراز سے سرکاری اکاؤنٹس میں ہیرا پھیری کر رہے تھے اور کروڑوں روپے خورد برد کر چکے ہیں ۔