نوشہرہ ورکاں میں گیپکو اہلکاروں کی آگاہی کیلئے سیفٹی سیمینار
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) گیپکو اہلکاروں کے لیے سیفٹی سیمینار،اہلکاروں کو حفاظتی تدابیر کی آگاہی۔۔۔
بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں ڈویژن میں گیپکو اہلکاروں کی آگاہی کے لیے سیفٹی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں سیفٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ محمد اکبر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل گوجرانوالہ زین العابدین نے لائن مین سٹاف کو کام کے دوران حفاظتی تدابیر ہر صورت اختیار کرنے بارے خصوصی لیکچر دئیے ،ایکسین محسن علی ،ایس ڈی اوز مبشر حسین،فہد حسین ،سکندر ریاض ،رئیس الرحمان بھی اس موقع پر موجودتھے ، سیفٹی ڈائریکٹر محمد اکبر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل زین العابدین ،ایکسین محسن علی نے لائن مین سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی انمول ہے ڈیوٹی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کیے بغیر کام کرنے سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے تمام گیپکو ملازمین کو حفاظتی آلات اور تدابیر کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ انکی زندگیاں محفوظ رہیں لائن مین چاند بٹ نے افسران کو سیفٹی کے لیے ضروری آلات کی کمی سے بھی آگاہ کھا سیفٹی سیمینار میں یونین کے زمہ داران بھی شریک تھے ۔