پھالیہ:6 گینگ گرفتار ،3 کروڑ روپے کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے

پھالیہ:6 گینگ گرفتار ،3 کروڑ  روپے کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے

پھالیہ (نامہ نگار)منڈی بہاؤالدین پولیس نے ایک ماہ کے دوران ڈکیت گینگ کے 27 ملزموں کو گرفتار کرکے 3 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔

 ڈی پی او احمد محی الدین نے ڈی ایس پی صدر سرکل امجد کھوکھر کے ہمراہ پر پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے دوران کارروائی 6ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ، 42تولے طلائی زیورات،42 موٹر سائیکل،24مال مویشی ، ایک ٹریکٹر، 4لوڈر رکشے ، ایک ویگن اور ایک کاربرآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیں ، ملزموں میں ثقلین عرف ثقلینوگینگ، اسجد عرف اچھی گینگ، ثاقب عرف ثاقی گینگ، بلال عرف بلالی گینگ، صدام عرف صداموگینگ اورراسب عرف راسو گینگ 71 مقدمات میں ملوث تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں