چیمبر صدر کے خلاف عدم اعتماد نہیں کیا جا سکتا:محمد فراز

چیمبر صدر کے خلاف عدم اعتماد نہیں کیا جا سکتا:محمد فراز

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)نام نہاد جعلی تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز سمال انڈسٹری کا بانی اور۔۔۔

 صدر ہوں مجھے کسی فرینڈز گروپ نے یہاں نہیں بٹھایا جب چیمبر کا لائسنس لایا تو فرینڈز گروپ بھاگ چکا تھا اور 2018 میں رضوان دلدار فرینڈز گروپ کا صدر بھی نہیں تھا،ان خیالات کا اظہار چودھری محمد فراز نے گزشتہ روز اپنے خلاف آنے والی تحریک عدم اعتماد پر رد عمل دیتے ہوئے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا ،چودھری فراز کا کہنا تھا کہ یہ 10 سال پہلے کہاں تھے جب انہیں گجرات چیمبر میں کوئی داخل بھی نہیں ہونے دیتا تھا، اس وقت چودھری فراز نے انہیں گجرات چیمبر میں داخل کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب میری ڈی جی ٹی او سے بات ہوئی تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ چیمبر صدر کے خلاف عدم اعتماد نہیں کیا جا سکتا،دوسری طرف صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار نے محمد فراز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ حالات اس نہج تک پہنچیں لیکن صدر چیمبر نے ایگزیکٹو ممبران سمیت چیمبر ممبران کے ساتھ جو رویہ اپنایا اور جس آمرانہ انداز میں یہاں بیٹھ کر چیمبر ممبران کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لیے کام کیا اور ایگزیکٹو ممبران کو یہ باور کروایا کہ وہ کچھ بھی نہیں جو کچھ ہوں میں ہی ہوں یہ سب اس رویے کا نتیجہ ہے ،میں قائمقام صدر مرزا وقاص کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں