ڈسکہ:ہسپتالوں میں عملہ چیک اپ کر کے ادویات لکھنے لگا

ڈسکہ:ہسپتالوں میں عملہ چیک اپ کر کے ادویات لکھنے لگا

ڈسکہ(نامہ نگار )تحصیل ہسپتال، بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر عملہ چیک اپ کر کے ادویات لکھنے لگا۔۔۔

 ادویات کی نایابی کے بعدمریض میڈیکل سٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور،ہیلتھ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں طبی سہولیات اور مفت ادویات کیلئے مریض خوار ہو کر رہ گئے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افسران عدم دلچسپی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں دور دراز دیہاتوں سے چیک اپ کیلئے آنے والے غریب اور نادار مریضوں کو ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے عملہ چیک اپ کر کے ادویات لکھ دیتا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تمام مراکز صحت میں آدھی سے زائد ادویات ختم ہو چکی ہیں جس کے باعث غریب مریضوں کو میڈیکل سٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں۔ مریضوں کے پاس مہنگی ادویات خریدنے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں تحصیل ہسپتال اور مراکز صحت میں مریضوں کو نہ تو مفت طبی سہولیات مل رہی ہیں اور نہ ہی ادویات موجود ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ صحت سے متعلق مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں