گجرات:سکول طلبہ کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا دینے کی مہم

گجرات:سکول طلبہ کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا دینے کی مہم

گجرات (نامہ نگار )پنجاب ڈی ورمنگ انیشیٹو کے تحت ضلع گجرات میں ڈی ورمنگ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے طالبہ کو ڈی ورمنگ کی گولی کھلا کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ڈی ورمنگ مہم یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس پروگرام کے تحت سکولز میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا کھلائی جائے گی جس میں گجرات کے 7 لاکھ بچے شامل ہیں ۔ اس مہم میں تمام سرکاری سکول، پرائیویٹ سکول، پیف کے سکول، مدارس اور لٹریسی کے سکول حصہ لیں گے ۔ تربیت یافتہ اساتذہ بچوں کو سکولز میں دوا کھلائیں گے اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈی ورمنگ انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے بچوں کی صحت اور تعلیمی سرگرمیوں پر اچھا اثر پڑتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پنجاب ڈی ورمنگ انیشیٹو، گجرات مبشر حسین نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور رخسانہ قدیر، پرنسپل گورنمنٹ مس فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول نے میزبانی کے فرائض انجام د ئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں