آر ایچ سی جلالپوربھٹیاں کو ہر سہولت دینگے :شاہد بھٹی

آر ایچ سی جلالپوربھٹیاں کو ہر سہولت دینگے :شاہد بھٹی

جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار )پارلیمانی سیکرٹری برائے سر وسزز ایم پی اے میاں شاہد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ہروعدہ پورا کیا جائے گا،عوامی خدمت ہی میرامشن ہے ۔۔۔

آر ایچ سی جلالپوربھٹیاں کی عمارت کی مرمت کے بعد مریضوں کیلئے الٹراسائونڈ مشین،آپریشن تھیٹر کی مکمل سہولیات کے علاوہ ہر مرض کی ادویات بھی فراہم کردی جائیں گی ۔ روزنامہ دنیاسے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خصوصی طور پر آرایچ سی جلالپوربھٹیاں کی عمارت کی مینٹی نینس کیلئے 5کروڑروپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کی ضوروت کے پیش نظر عمارت کی مرمت کے بعد آر ایچ سی جلالپوربھٹیاں کو ہر مرض کی ادویات،الٹراسائونڈ مشین، ایمبولینس، زچگی،آپریشن کی مکمل سہولیات کے علاوہ جلد ایمبولینس بھی فراہم کردی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جلالپوربھٹیاں کا درینہ مسئلہ سیوریج نالہ اور اندرون شہر شامہ شاہ قبرستان کا روڈ کا مسئلہ حل کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آرایچ سی جلالپوربھٹیاں کو مریضوں کیلئے ہرقسم کی ادویات میسر نہ ہونے تک خاموش نہیں بیٹھوں گا،میرے دروازے عوامی خدمت کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں