وعدوں کیمطابق منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بنایا:شیخ فیصل

وعدوں کیمطابق منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بنایا:شیخ فیصل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب نے مختلف صنعتی وتجارتی نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 جس طرح میرے دور میں لاتعداد کامیابیاں ہوئیں اسطرح چائنہ ایمبیسی سے گارنٹی لیٹر کی منظوری کی کامیابی بھی میری ہی کاوش کا نتیجہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق چائنہ ایمبسی نے کورونا کے مسائل کی وجہ سے پچھلے تین سال سے تمام چیمبرز پر گارنٹی لیٹر کے ذریعے ویزہ کے حصول پر پابند ی عائد کر رکھی تھی۔بزنس کمیونٹی کی اس پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے گوجرانوالہ چیمبر نے چائنیز ایمبسیی اسلام آباد اوربیجنگ میں موجود متعلقہ اداروں سے خط و کتابت کر کے اس سہولت کو بحال کروانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جوکہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ میری کاوشوں سے گوجرانوالہ چیمبر تیزی سے کامیابیوں کے زینے طے کر تارہا ہے اور وعدوں کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بنایا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد چائنہ سے کاروبار کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں