وزیرآباد:کشمیرکالونی کے مکینوں کیلئے عوامی سہولت سنٹر کا افتتاح

وزیرآباد:کشمیرکالونی کے مکینوں  کیلئے عوامی سہولت سنٹر کا افتتاح

وزیرآباد (نامہ نگار)حکومتی سپورٹ کے بغیر شہریوں کا اپنی مدد آپ کے تحت معاشرے کے تمام طبقات کیلئے ریلیف فراہم کرنا بڑا اقدام ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار کشمیر کالونی فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ خواجہ شیخ جہانگیر نے سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے عوامی سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت محلہ کشمیرکالونی کے مکینوں کیلئے پہلے مرحلے میں لاکھوں روپے سے الیکٹرک ڈیڈ باڈی فریزر، 200 لٹر کا الیکٹرک واٹر کولر میت ٹرانسفر جھولا اور 400 پیڑے بنوائے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں