نوشہرہ :معاہدے پر عمل نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا احتجاج

نوشہرہ :معاہدے پر عمل نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا احتجاج

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا احتجاج، رانا اظہر جہانگیر ٹکٹ ہولڈر پی پی 69 گرفتار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ہر ضلعی ہیڈکوارٹر مقام پر دھرنا دیا گیا۔۔۔

گوجرانوالہ کے دھرنے میں نوشہرہ ورکاں سے جماعت اسلامی کے کارکنان نے سٹی امیر میاں مظہر اقبال ساجد کی قیادت میں شرکت کی، مظاہرین کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس نے کارکنان کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے اور پی پی 69 سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر رانا اظہر جہانگیر کو گرفتار کر لیا جس پر جماعت اسلامی کے کارکن دھرنے میں شرکت کے لئے انفرادی طور پر گوجرانوالہ پہنچے ، اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی نے کہا کہ ہم ملک پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے عوامی مسائل کے حل کے لئے \'\'حق دو عوام کو\'\' تحریک شروع کی، بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور بے جا ٹیکسز کے خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں