ریسکیورز کو صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے روزانہ مشق کی ہدایت

ریسکیورز کو صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے روزانہ مشق کی ہدایت

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے انٹرنل آڈٹ ٹیم کے ہمراہ سنٹرل ریسکیو سٹیشن گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

 سید کمال عابد نے سٹاف کا ٹرن آؤٹ،جسمانی فٹنس اور پریڈ کا جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ ایمرجنسی وہیکلز، ریسکیو آلات کی ورکنگ،اکاؤنٹس و ایڈمن آفس اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات بھی دیں۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ اپنے ریکارڈ کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں اور ریسکیورز ہر شفٹ میں آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کیلئے روزانہ مشق کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ کی صورت میں بروقت لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی کارکردگی اوراحسن طریقے سے کام سرانجام دینے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور تمام سٹاف کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اورانھیں شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں