تتلے عالی:وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم

تتلے عالی:وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں موٹر سائیکلیں ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

تنگ خورد کا طلحہ اپنی والدہ کیلئے دوا لینے جا رہاتھا کہ تنگ خورد چوک کے قریب بغیر موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل نمبر جی ٹی سی3627 چھین لی،ہردواودھے میں عرفان کی موٹر سائیکل نمبر جی اے وی3328 گھر کے باہر سے چوری ہو گئی،نواحی گاؤں بیگ پور میں شاہ زیب کی موٹر سائیکل نمبر اے ایم ڈبلیو1432گھر کے باہر سے چوری ہو گئی،تتلے عالی میں بلال تتلے کی موٹر سائیکل نمبر جی اے ایم5066 آرے کے چوری ہو گئی، ونڈالہ ورکاں میں ذوالفقارکی حویلی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے دو بکرے چوری ہو گئے ،،ملہ ورکاں میں سفیان کی زرعی موٹر چوری ہو گئی،شمسہ ڈھڈہ میں لیاقت علی کے زیر تعمیر مکان سے لال پمپ چوری ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں