تتلے عالی:واٹر سکیمیں ترقیاتی پروگرام سے ختم ہونیکا انکشاف

تتلے عالی:واٹر سکیمیں ترقیاتی پروگرام سے ختم ہونیکا انکشاف

تتلے عالی(نامہ نگار )بجلی بلوں میں ریلیف، واٹرسپلائی ٹینکی، 5 مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اورڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن سالانہ ڈویلپمنٹ سے ختم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے تین منصوبہ جات مالی سال2024.25کے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرکے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی مختص کر دیئے تھے ۔ان میں تتلے عالی کے مکینوں کیلئے واٹرسپلائی ٹینکی،کامونکی روڈ نزد تھانہ تتلے عالی،نوشہرہ روڈ باالمقابل قبرستان،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول ،محلہ راجپوتاں اور شیخوپورہ روڈ پانچ مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جانے تھے جبکہ تتلے عالی سے نکاسی آب کیلئے کامونکی روڈ پرواقع ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن شامل تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں