کامونکے :ڈاکوؤں کی لوٹ مار، نقدی،موبائل چھین لئے

کامونکے :ڈاکوؤں کی لوٹ مار، نقدی،موبائل چھین لئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈاکوؤں نے نقدی،موبائل چھین لئے ،شہری موٹرسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم ۔۔۔

 بتایاگیا ہے کہ سٹی ہاؤسنگ کے سید شاہ زین سے انڈرپاس کے قریب دو ڈاکو پندرہ ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے ،ممتاز آباد کے شہباز سے انڈرپاس کے قریب ڈاکو موٹرسائیکل،موبائل اور نقدی چھین کر فرارہوگئے ، چیانوالی کاعدنان فیکٹری سے چھٹی کرکے گھر جارہاتھا کہ راستے میں دو ڈاکو اس سے اسی ہزارروپے نقدی چھین کر فرارہوگئے ، حمید پور خورد کے فردوس سے انڈرپاس کے قریب دو ڈاکو پچاس ہزارروپے نقدی چھین کر فرارہوگئے جبکہ سموں بالا کے شفیق سے گاؤں کے قبرستان کے قریب دو ڈاکو چودہ ہزارروپے نقدی اور موبائل چھین کر فرارہوگئے ، منڈیالہ روڈ کے عابد کے گھر کے باہر سے چور سائیکل لے گئے ،پرانی آبادی کے ذوہیب نثار کی ورکشاپ سے چور ویلڈنگ پلانٹ اور دیگر سامان لے گئے ، نوشہرہ ورکاں کے عدنان کی سٹی چوک کامونکے کے قریب واقع کولڈ کارنر کے تالے توڑ کر چور پندرہ ہزارروپے نقدی،موبائل فون اور سگریٹ لے گئے ،منڈی شیخاں کے شہر یار کے گھر کے باہر سے چور موٹرسائیکل لے گئے ، آدھورائے کے عامر اقبال کے گھرسے چور پچاس ہزارروپے نقدی اور دیگر سامان لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں