حقیقی آزادی کی منزل اب دور نہیں:ریحانہ امتیاز ڈار

حقیقی آزادی کی منزل اب دور نہیں:ریحانہ امتیاز ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی منزل اب دور نہیں ،بانی پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہیں جو عوام کے حقیقی ترجمان اور۔۔۔

 ملک کے مسیحا و نجات دہندہ ہیں انہیں قومی سیاست سے مائنس کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،حکمران آئین کو موم کی ناک نہ بنائیں آئین کی بالاد ستی کے بغیر معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں، پاکستان کے اکثریتی مسائل آئین کو پس پشت ڈالنے کے باعث پیدا ہوئے ہیں موجود ہ حکومت نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور آئین کے ساتھ مسلسل کھلواڑ کرکے ملک وقو م کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے حکمرانوں کی آئینی ترامیم اور نت نئے قوانین کا اطلاق فقط اپنی حومت بچانے کے حربے ہیں جس میں کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ عوام نااہل اور کرپٹ حکمران ٹولے سے چھٹکارا حاصل کرنے کا پختہ تہیہ کرچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار کے ہمراہ محمد ارشد بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔اس موقع پر ارشد بھٹی نے ‘‘میرا کپتان’’ کتاب بطور تحفہ پیش کی۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جاری جدوجہد رنگ لارہی ہے اور قوم کا ہر طبقہ پارٹی قیادت کے موقف کی کھلی تائید کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کا مزید مسلسل خون نچھوڑنے کے درپے ہیں ہم اس ظلم کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے پی ٹی آئی عوام کی ترجمان بن کر ناانصافی و جبر کیخلاف بھرپور جدوجہد کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں