پھالیہ:شہری لٹ گیا،لڑکی اغوا ،فائرنگ سے نوجوان زخمی

پھالیہ:شہری لٹ گیا،لڑکی اغوا ،فائرنگ سے نوجوان زخمی

پھالیہ (نامہ نگار )ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا، اوباش ملزموں نے 17 سالہ کو اغوا کر لیا، سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا۔۔۔

 تفصیلات کیمطابق شہری خالد محمود رانجھا موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکوؤں نے روکا، شہری سے موٹر سائیکل اور پچاس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے میانہ گوندل پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، دوسرے واقعہ میں تھانہ میانہ گوندل کے قاسم نے درخواست دی کہ ملزم ثقلین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسکی 17 سالہ بھانجی (ک) کو ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا ہے ، تیسرے واقعہ میں تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ چاہ گارب کے محمد آصف سپرا نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزم محمد احمد اور ثمر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ہے ، آصف نے بتایا کہ ملزموں کو اس کے بھائی کے ساتھ ذاتی رنجش تھی، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں