راہوالی:چناب تا ڈی سی کالونی گیٹ جی ٹی روڈپر گندا پانی

راہوالی:چناب تا ڈی سی کالونی گیٹ جی ٹی روڈپر گندا پانی

راہوالی (نمائندہ دنیا )چناب گیٹ تا ڈی سی کالونی گیٹ آبی نکاس کا نظام درست نہ ہونے جی ٹی روڈپر بارش کا کھڑا پانی تالاب کا سماں پیش کررہا ہے جس سے راہگیروں موٹر سائیکل سواروں، مسافرگاڑیوں کا گزرنا محال ہوچکا ہے۔۔۔

اس سے قبل کروڑوں روپوں کی لاگت سے تعمیر شدہ تقریباً چھ فٹ قطر نالہ چالو نہ ہوسکا جو اندر سے بند ہوچکا ہے جس سے گلیوں نالیوں کا پانی سروس روڈ پر کھڑا ہوجاتا ہے ، اس کھڑے پانی سے بد بو پھیلتی ہے جس سے رہائشیوں کا سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو نے کا خدشہ ہے ، کینٹ بورڈ کی جانب سے رہائشیوں پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے رہائشی ذہنی پریشانی کا شکار ہیں اسکے برعکس رہائشیوں کو کوئی سہولت میسر نہ ہے بلکہ کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر کی کھلی کچہریاں بھی فوٹو سیشن تک محدود ہیں جس میں رہائشیوں کی سنی ان سنی کر دی جاتی ہے رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ کینٹ بورڈ ادارہ رہائشیوں کو سہولیات فراہم کرے آبی نکاس کے نظام کو درست بنایا جائے نالہ کیصفائی کرواکر اسکو چالو کیا جائے تاکہ بارش کا پانی سروس روڈ پر نہ کھڑا ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں