سمبڑیال:جامع مسجد انوار الاسلام میں حفاظ کرام کی دستار بندی

سمبڑیال:جامع مسجد انوار الاسلام  میں حفاظ کرام کی دستار بندی

سمبڑیال (نامہ نگار )نامہ نگار روزنامہ دنیا شہباز شاہین کے بیٹے نبیل شہباز سمیت 5طلبا کے قرآن پاک حفظ کرنے پر محفل میلاد اور دستار بندی کی تقریب کا انعقاد جامع مسجد انوار الاسلام میں کیا گیا۔۔۔

سمبڑیال (نامہ نگار )نامہ نگار روزنامہ دنیا شہباز شاہین کے بیٹے نبیل شہباز سمیت 5طلبا کے قرآن پاک حفظ کرنے پر محفل میلاد اور دستار بندی کی تقریب کا انعقاد جامع مسجد انوار الاسلام میں کیا گیا جس میں صاحبزادہ اعظم صابر اور علامہ مفتی غلام مصطفی شیرازی نے خصوصی شرکت کی ، علامہ پیر محمد رفیق مجددی نے نبی کریم ؐکی ولادت باسعادت کے متعلق بیان کیا جبکہ صاحبزادہ اعظم صابر نے کہا کہ قرآن پاک ایک زندہ کتاب ہے اور لاکھوں مسلمانوں کے سینے میں تواتر کے ساتھ محفوظ ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا، تقریب میں شریک دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا، سینکڑوں شہریوں نے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی، محفل کے اختتام پر مہتمم مدرسہ ڈاکٹر عاطف مجددی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں