نبی کریم ؐ سے محبت ایمان کی لازمی شر ط ہے :بیرسٹروسیم

نبی کریم ؐ سے محبت ایمان کی لازمی شر ط ہے :بیرسٹروسیم

وزیرآباد(نا مہ نگار)امت پر رسول اللہ کے حقوق میں ایک اہم حقوق آپ ؐ سے محبت کرنا اور ایسی محبت مطلوب ہے جو مال و دولت سے آل اولاد سے بلکہ خود اپنی جان سے بھی بڑھ کر ہو یہ ایمان کی لازمی شرط ہے ۔۔۔

انسان اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک اس کے نزدیک رسول کریم ؐ کی ذات گرامی ماں باپ سے ،بیوی بچوں سے اور خود اپنی جان سے محبوب نہ بن جائے ،ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین بیرسٹر سید وسیم الحسن شاہ آف حافظ آبادی نے جامع مسجد رحمانیہ محلہ شیرو میں محفل ذکر خاتم النبین ؐ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،ڈائریکٹر ایپل سکول عریش کیمپس ڈاکٹر خاور نعیم،چیئرمین رحمانی فاؤنڈیشن منظور حسین پھول،صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓ نے اپنی ذات سے بڑھ کر رسول اکرم ؐ سے محبت کی ایسی مثالیں پیش کیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں