اہلحدیث یوتھ فورس کے تحت سیرت تاجدار انبیا کانفرنس

اہلحدیث یوتھ فورس کے تحت سیرت تاجدار انبیا کانفرنس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اہل حدیث یوتھ فورس سٹی کے زیر اہتمام 33ویں سالانہ سیرت تاجدار انبیاء کانفرنس چوک گھنٹہ گھر گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی۔۔۔

 کانفرنس سے خطیب شہر مولانا اسعد محمود سلفی ،مہمان مولانا خلیل الرحمن جاوید ،مولانا یوسف پسروری، مولانا عبدالرزاق ساجد، مولانا اسماعیل عتیق ،مولانا بنیا مین عابد، مولانا حنیف ربانی، ناظم شہر ابرار ظھیر،اہل حدیث یوتھ فورس سٹی کے صدر احسان الہی بھٹی،جنرل سیکرٹری انس بن مالک و یگر مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کیلئے نبی اکرم  کی سیرت کواپنانا اورآپ کی حرمت کادفاع کرنافرض ہے ۔ نوجوانوں کواسلام کاہراول دستہ بننا ہوگا، دفاعِ ناموسِ رسالت  کی راہ میں ملنے والی ہرتکلیف سعادت اورموت شہادت ہے جس کے حصول کی ہم خواہش رکھتے ہیں اس لئے ہماری جدوجہد آگے ہی بڑھے گی۔ ہماری دعوت قرآن و سنت کی دعوت ہے جو نبی کریمؐ  لے کر آئے تھے اور ہم اس دعوت کو ہر جگہ عام کرنے کیلئے ہر دم کوشاں رہیں گے ۔ مولانا اسعد محمود سلفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں اسوہ حسنہ میں ڈھال لینا چائیے تاکہ زندگی کے ان لمحات کا فائدہ اٹھا یا جاسکے ،مولانا خلیل الرحمن جاوید نے اپنے خطاب میں اتباع سنتؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب سنت آجائے تو بدعت چلی جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں