کٹلری ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین و ممبرز کی حلف برداری
وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے 47 سالانہ جنرل اجلاس میں نومنتخب چیئرمین محمد جمال بھٹہ، سینئر وائس چیئرمین حبیب اللہ،وائس چیئرمین الیاس خان نے نئے ایگزیکٹو باڈی ممبران کے ساتھ حلف اٹھا لیا۔۔۔
حلف معروف صنعتکار محمد شکیل بھٹہ نے لیا جبکہ محمد اسلم بھٹہ نے کارپوریٹ کلاس،باؤ سجاد فاروق نے ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران سے حلف لیا ۔ نومنتخب چیئرمین جمال بھٹہ نے کہا کہ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور جو پراجیکٹ سابق چیئر مین مہر شکیل اعظم کے ادھورے رہ گئے تھے وہ بھی مکمل کرنے کی کوشش کرینگے ۔