نواز بٹ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ریجن کے وائس چیئرمین منتخب
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد نواز بٹ آف گجرات فلور ملز بلامقابلہ وائس چیئرمین ریجن پنجاب منتخب ہوگئے ۔
گزشتہ روز لاہور میں آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جس میں محمد نواز بٹ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین چودھری افتخا ر احمد مٹو، معوذ خان ، عثمان پرویز چودھری اور دیگرممبرزنے انہیں مبارکباد دی۔ محمد نواز بٹ نے کہا کہ انشا اﷲ تعالیٰ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں گے ،ممبر ز نے جو ذمہ داری سونپی ہے ،اُ س کو پورا کیا جائے گا۔