حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی ریلیف ویژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے ۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف محکموں کے افسر وں کو احکامات بھی جاری کیے ۔دوسری جانب شہریوں نے بھی سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہنا تھا کہ اب وہ براہ راست سرکاری افسر وں سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مسائل بتا سکتے ہیں ۔