شیخ وسیم سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

شیخ وسیم سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستا ن سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن کاجنرل اجلاس ریٹائرنگ چیئرمین میاں سلیم سعید کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔

جس میں شیخ محمد وسیم بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ،میاں محمد وحید بشیر بلا مقابلہ سینئروائس چیئرمین منتخب ہوئے ،حاجی قیصر گلزار بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ میا ں ندیم امین بلا مقابلہ سینئر چیئرمین منتخب ہوئے ۔  اس موقع پرریٹائرنگ چیئرمین میاں سلیم سعید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان مجلس عاملہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔نومنتخب چیئرمین میاں شیخ محمد و سیم نے کہا کہ وہ انڈسٹری کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں