ڈسکہ ہسپتال‘ڈاکٹرز نے میڈیکولیگل کیلئے ایجنٹ رکھ لئے
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سول ہسپتال ڈسکہ کے ایم ایس کی گرفت کمزور، ڈاکٹروں نے ایم ایل سی دینے کیلئے ساتھ ایجنٹ رکھ لیے ،جو مخالفین کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کیلئے شہریوں سے مک مکا کرنے لگ پڑے۔۔۔
سول ہسپتال ڈسکہ کی ایمرجنسی وارڈ میں تعینات کوئی بھی ڈاکٹر ان ایجنٹوں کے بغیر کسی کو ایم ایل سی نہیں دیتا، شہری جنہوں نے ایم ایل سی حاصل کرنا ہوتے ہیں وہ پوری پوری رات ڈاکٹر کے انتظارمیں بیٹھے رہتے ہیں کہ کب وہ آئے اور انہیں ایم ایل سی جاری کرے مگر ڈاکٹرز آنے کا نام ہی نہیں لیتے اور جو کوئی ان ڈاکٹروں کے ایجنٹوں کو مل لیتا ہے اوران کیساتھ مک مکا کرلیتا ہے تو ڈاکٹرز فی الفور آکر اس کو ایم ایل سی بنا کر دے دیتے ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ بھی اگر کسی ڈاکٹرز کو ایم ایل سی جاری کرنے کا کہیں تو وہ ان کی بات نہیں مانتے اور جس شہری نے ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ سے سفارش کروائی ہوتی ہے یہ ڈاکٹرز اس شہری کو اور زیادہ خوار کرتے ہیں اور اس کو ایم ایل سی دینے کی بجائے ان کے مخالفین کو ایم ایل سی جاری کردیتے ہیں ،رابطہ کرنے پر ایم ایس نے بتایاکہ ان ڈاکٹروں کی پہلے بھی شکایات موصول ہورہی ہیں ان کیخلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔