غیر قانونی اڈوں‘پارکنگ سٹینڈزکیخلاف کارروائی کا حکم

غیر قانونی اڈوں‘پارکنگ سٹینڈزکیخلاف کارروائی کا حکم

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی ٹی او عائشہ بٹ کا غیر قانونی اڈوں اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کا حکم،جی ٹی روڈ اور اندرون شہر رکشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔

 ٹریفک پولیس نے اہم چوکوں اور شاہراہوں پر موجود رکشہ اڈوں کو ختم کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گزشتہ روز سی ٹی او عائشہ بٹ نے کھیالی بائی پاس،شیرانوالہ باغ پھاٹک،سیالکوٹی دروزاہ، گوندلانوالہ چوک کا وزٹ کرتے ہوئے ٹریفک معاملات کا جائزہ لیا۔ٹریفک سٹاف کو کارپوریشن کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔شہر کی تمام مصروف ترین شاہراہوں بالخصوص جی ٹی روڈ پر موجود غیر قانونی رکشہ اڈوں اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا بڑا سبب تجاوزات، غیر قانونی رکشہ اڈا جات اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ہیں۔ان تمام اڈا جات کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ گوجرانوالہ میں چونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں جسکی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کا واحد ذریعہ رکشہ ہیں۔اس وقت گوجرانوالہ میں رکشوں کی تعداد 12000سے تجاوز کر چکی ہے ۔ سی ٹی او نے تاجر برادری سے بھی درخواست کی ہے کہ اس عمل میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں