سمبڑیال:مچھلیاں پکڑنے سے منع کرنے پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

سمبڑیال:مچھلیاں پکڑنے سے منع  کرنے پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چھپڑ سے مچھلیاں پکڑنے سے منع کرنے پر توں وتکرار پر فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی، 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ظفروالی گاؤں کے قریب واقع گندھے پانی کے چھپڑ سے محمد شفیع کا بیٹا سجاد احمد دوستوں کے ہمراہ مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ اسی اثناء میں علی حسن دوستوں کے ہمراہ آگیا اورمچھلیاں پکڑنے سے منع کرنے پر توں تکرار ہوگئی اوردوران لڑائی فائرنگ کے باعث گولی لگنے سے سجاد احمد شدید زخمی ہوگیا، تھانہ سمبڑیال پولیس نے سجاد احمد کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں