اساتذہ نے مطالبات نہ ماننے پر سکولوں کی تالا بندی کی دھمکی دیدی

اساتذہ نے مطالبات نہ ماننے پر  سکولوں کی تالا بندی کی دھمکی دیدی

تتلے عالی(نامہ نگار )سرکاری سکولوں کی نجکاری اور پنشن رولز میں تبدیلی پر اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔

 پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کی نجکاری اور پنشن رولز میں تبدیلی کیخلاف گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائر اینڈ گرلز تتلے عالی،مجو چک،مرالی والہ سمیت دیگر سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ بازؤں پر کلی پٹیاں باندھ کر کلاس رومز میں آئے بعض اداروں میں صبح10بجے طلبا وطالبات کو چھٹی کروا دی گئی۔ اساتذہ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر مکمل ہڑتال اور تالا بندی کی بھی دھمکی دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں