پاکستان سٹینڈرڈ کے نفاذ کے حوالے سے پیفما کا اجلاس

 پاکستان سٹینڈرڈ کے نفاذ کے حوالے سے پیفما کا اجلاس

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر) پیفما ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بسلسلہ پاکستان سٹینڈرڈ کا فین انڈسٹری پر اطلاق کے حوالے سے پیفما ہاؤس گجرات منعقد ہوا۔

سنگل پوائنٹ ایجنڈا پر شرکا کو چیئرمین پیفما عمیر رفیق نے بریفنگ دی اور کہا کہ اب PSQCA سے سٹینڈرڈ کے نفاذ کو روکنے کے حوالے سے مزید ٹائم نہیں لیا جا سکتا، پہلے ہی جولائی 2022 سے اب تک ہم نے دو بار توسیع لی ہے ، اب تمام پنکھا ساز کمپنیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ پاکستان سٹینڈرڈ کا لائسنس جلد از جلد حاصل کریں اور اس کے لئے درخواستیں محکمہ کو جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی محکمانہ کارروائی سے بچا جا سکے ۔اجلاس کی صدارت نئے منتخب ہونے والے سینئر وائس چیئرمین پیفما سرفراز احمد المعراج فین گوجرانوالہ نے کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں نو منتخب وائس چیئرمین پیفما اقبال احمد ڈار، محمد نعمان احمد ،ملک صفدر حسین ،حافظ محمد عمیر، عبدالغنی سندھو، محمد عبداﷲ علی عزیز، چودھری راشد اسلم پنوں، شعیب طارق، محمد پرویز، لقمان شفیق، علی سلمان مرزا، سیکرٹری جنرل پیفما احسان مجتبٰی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں