آئینی ترمیم، حکومت جعل سازی کر رہی:جماعت اسلامی
گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 7اکتوبرکواسلام آباد میں آبپارہ تا ایمبیسی روڈعظیم الشان‘‘غزہ ملین مارچ’’ ہوگا۔
جس کی میزبانی جماعت اسلامی کریگی اوراس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد شرکت کرینگے ،انہوں نے کہاکہ 7 اکتوبر کو پورا پاکستان فلسطین کے حق میں کھڑا ہو گا تاکہ دنیا کو ایک آواز جائے کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، فلسطین ہمارا قبلہ اول ہے ہم سب ایک ملت ہیں، انہوں نے کہاکہ7اکتوبر کے بعد جماعت اسلامی حق دو عوام کو تحریک کے تحت احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ حکومت تو اس وقت بھی جعل سازی کر رہی ہے یہ آئین آئین کی رٹ لگا رہی ہے یہ سا رے لوگ کسی ضابطے کے تحت حکومت میں شامل ہوئے ہیں، فارم 47کے تحت قائم ہونے والی حکومت اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی،سیاسی جماعتوں کو حکومت کے اس جال میں نہیں آنا چاہیے کہ اس حصے کو مان لیں اور اس حصے کو نہیں مانیں گے ،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت سیاسی عمل ہے ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا فلسطین اسرائیل مسئلے کا دوریاستی حل پیش کرنا درست نہیں ، تمام سیاسی جماعتوں کو یہ کہنا چاہیے کہ صرف فلسطین کی ریاست ہونی چاہیے ۔