جماعت رضائے مصطفے کے زیراہتمام آج ختم شریف کی تقریب
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)جماعت رضائے مصطفے پاکستان کے زیراہتمام آج بعد نماز ظہر جامع مسجد رضائے مصطفے ٰ نیو ٹمبر مارکیٹ عالم چوک میں مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق رضوی کے 9ویں سالانہ ختم شریف کی تقریب زیرِ نگرانی مولانا صاحبزادہ محمد داؤد رضوی اور مولانا صاحبزادہ محمد رؤف رضوی منعقد ہوگی۔
جسمیں علامہ حافظ محمد عبدالستار سعیدی،پیر محمد فرحت حسن رضا خاں نوری کراچی،علامہ محمد عباس رضوی مفت احناف U A E،مولانا پیر محمد اجمل رضا قادری،مولانا محمد ابوبکر صدیق رضوی الازھری،صاحبزادہ محمد غوث رضا اور صاحبزادہ حافظ محمد احمد رضا خطاب کریں گے ۔