موسمی پھولوں کی پنیری کی تیار ی جاری:ڈی جی پی ایچ اے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نعمان حفیظ نے چارج سنبھالنے کے بعدگلشن اقبال پارک میں قائم پی ایچ اے نرسری کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عتیق الرحمان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
انہوں نے نرسری میں تیار ہونیوالی موسمی پھولوں کی پنیری کا جائزہ لیا اور بہتری کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت رنگوں سے مزین موسمی پھولوں کی پنیری کی تیار ی تیزی سے جاری ہے ،جو کہ آئندہ ہفتہ تک شہر کی تمام پارکوں اور گرین بیلٹس میں بنائے گئے بیڈز پر لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 7لاکھ کے قریب پھولوں کے پودے جن میں میر ی گولڈ،پٹونیا،جعفری،ڈیلیا،افلاکس و دیگراقسام شامل ہیں لگائے جارہے ہیں۔شہر کو خوبصورت سرسبزو شاداب بنانے کا عزم ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر راشد بشیر چٹھہ،ابوبکر عنایت و دیگر بھی موجود تھے ۔