صدر سیالکوٹ بار سہیل اقبال ہرڑ پی ٹی آ ئی میں شامل

صدر سیالکوٹ بار سہیل اقبال ہرڑ پی ٹی آ ئی میں شامل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب میں بد ترین فسطایت نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے۔

نہتے شہریوں پر ظلم کی ہر حد پار ہو رہی ہے اور بد قسمتی سے ساری ریاستی طاقت اپنے ہی لوگوں کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے ،عوام کا اتنا خوف ہے کہ سیاسی ایلیٹ میں شامل دو خاندان ہر قیمت میں اپنا وہ اقتدار بچانا چاہتے ہیں جو عوام نے انہیں دیا ہی نہیں،طاقت کا استعمال پاگل پن کی انتہاؤں کو چھونے لگا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ، شعیب اقبال ہرڑ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر این اے 70 صاجنرادہ حامد رضا ،سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطاف ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر ،ضلعی صدر انصاف لائرز فورم مجسم زرخیز انور خان، جنرل سیکرٹری وسیم بشیر پسوال، لیبر ونگ کے ضلعی صدر محمد یونس پسوال، اجمل بٹ، انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مہر خرم، مہر تحسین کے علاوہ کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ جعلی حکومت پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کو دبانے کیلئے جس طرح بے دریغ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے وہ قوم سے ڈھکے چھپے نہیں ایسے اقدامات سے حکمرانوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں