عالم چوک:گرین بیلٹ کچراکنڈی میں تبدیل،تعفن سے سانس لینا محال

عالم چوک:گرین بیلٹ کچراکنڈی میں تبدیل،تعفن سے سانس لینا محال

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی غفلت عالم چوک میں ہوٹل مالکان اور ٹھیلے والوں نے گرین بیلٹ کو کچرا کنڈی بنا دیا جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیروں سے بد بو اور تعفن پھیلنے لگا ،مسافروں کا گاڑیوں کے انتظار میں کھڑا ہونا بھی محال ہو گیا ۔

تفصیل کے مطابق شہر کے مصروف ترین چوراہے عالم چوک کے چاروں اطراف ایک سو سے زائد چھوٹے بڑے ہوٹل اور دو سو سے زائد فروٹ کے ٹھیلے لگانے والوں نے گرین بیلٹ کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے ۔ہوٹلوں کا کھانا اور گلا سڑا پھل گرین بیلٹ پر پھینک دیا جاتا ہے گرین بیلٹ پر جگہ جگہ کوڑے کے لگے ڈھیروں کیوجہ سے گھاس اور قیمتی پودے ضائع ہو چکے ہیں ، اس حوالے سے دکانداروں محمد وقاص ،عبدالرحمان ،توصیف ،ملک طالب و دیگر نے الزام عائد کیا کہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کوڑے دان اس لئے نہیں رکھتے کے ان کو ہوٹل مالکان اور فروٹ کے ٹھیلے لگانے والوں سے ہفتہ ملنا بند ہو جانا ہے ،شہریوں نے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں