تحصیل بار نو شہرہ کی جانب سے سرکاری سکولوں کی نجکاری کی مذمت
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) تحصیل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے اعلان کی مذمّت کی گئی ۔۔۔
تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر اکرم گورائیہ اور جنرل سیکرٹری راؤ سبطین نے اساتذہ تنظیموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کی مذمّت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے جہاں بے روزگاری میں اضافہ ہو گا وہاں کرائم کی شرح بھی بڑھے گی انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے ایڈہاک ازم کے بجائے مستقل پالیسی بنائی جائے تاکہ گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کا نظام تعلیم بہتر ہو سکے ۔