پنجاب حکومت ملازمین کے بنیادی مطالبات پورے کرے :قاسم قربان
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان ہیلتھ سپور ٹ سٹاف ایسوسی ایشن ضلع گوجرانوالہ کے وائس چیئرمین قاسم قربان نے کہاکہ۔۔۔
پنجاب حکومت ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کے بنیادی مطالبات پورے کرے ،پنشن گر یجوایٹی کی بحالی کرکے ملازمین سے کئے وعدے پورے کرے ، مہنگائی تناسب سے تنخواہوں اوردیگرالاؤنسز میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے ، ملازمین کی لیوانکیشمنٹ بحال کی جائے ،کنونیس الاؤنس،میڈیکل الاؤنس ملازمین کابنیادی حق ہے ۔