فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی،غیر معیاری اشیا خورونوش کی فروخت میں اضافہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث پیور فوڈ ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی جاری، گوجرانوالہ شہر کے سینکڑوں مقامات پر کھلے عام آلودگی میں کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کاسلسلہ رک نہ سکا ۔۔۔
گندگی کے ڈھیر ،گردوغبار میں ہوٹلوں ،بیکریوں ،سویٹس شاپس اوراڈوں میں کھانے پینے کی اشیا کی تیاری اور فروخت جاری ہے جبکہ فوڈ اتھارٹی چند فوڈ پوائنٹس پر چیکنگ کے بعد جرمانے اور سیل کرکے کارروائی کرنے لگے ، ایک ما ہ کے دوران چند فوڈ پوائنٹس کو جرمانے اور سیل کیا گیا جو دوبارہ ڈی سیل کرا لئے ، گندی اور مضر صحت کھانے اور اشیا خورونوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ، گلے ،سانس ،دمہ ،جگر،پیٹ ،ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک امراض کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، شادی بیاہ میں تقسیم ہونے والی مٹھائیوں اور بیکریوں میں غیر معیاری خام مال سے تیار ہونیوالے فروٹ ’کریم کیکس ’بسکٹ ’خطائیاں اور دیگر اشیا کے ذریعے شہریوں میں خطرناک بیماریاں فروخت کی جارہی ہیں۔