ضلع گجرات میں معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ کی ترسیل کا آغاز
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پنجاب بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ کی ترسیل کا آغاز کر دیا گیا ۔
اس سلسلے میں سوشل ویلفیئر دفتر گجرات میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم پی اے عبداﷲ یوسف وڑائچ، چودھری اعجاز احمد رنیاں، سٹی صدر مسلم لیگ (ق)علی ابرار جوڑا اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقسیم مرکز کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز، سوشل ویلفیئر آفیسر مبشر اقبال اور خصوصی افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے پاس ضلع گجرات میں تقریباً 8 ہزار معذور افراد رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 650 افراد کے ہمت کارڈز موصول ہو چکے ہیں ۔