ملکوال:ذہنی مریض خاتون ٹرین تلے آ کر جاں بحق

ملکوال:ذہنی مریض خاتون  ٹرین تلے آ کر جاں بحق

ملکوال(سٹی رپورٹر)ذہنی مریض خاتون ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کیمطابق ملکوال کے نواحی علاقہ بادشاہ پور کی رہائشی 32 سالہ خاتون (ع) ذہنی مریضہ تھی۔ گزشتہ روز وہ ریلوے لائن عبور کر رہی تھی کہ ملکوال سے لالہ موسیٰ جانے والی ٹرین کے نیچے کچل کر جاں بحق ہو گئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں