وزیرآباد :معذور افراد میں ہمت کارڈ اور سہ ماہی رقوم تقسیم

وزیرآباد :معذور افراد میں  ہمت کارڈ اور سہ ماہی رقوم تقسیم

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معذور افراد میں ہمت کارڈ اور سہ ماہی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عبید رحمت،حسام وقار چیمہ،سابق کونسلرز عبد الرحمن ،افتخار احمد بٹ،سپروائزرمیڈم گلناز بانو،عمران سنی کمبوہ،طارق گوندل،شہباز مغل،سیٹھ ندیم سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وقار احمد چیمہ نے کہا کہ ہمت کارڈ کا اجرا کرکے وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد اور لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا ہے ، حکومت پنجاب مستقل وظائف بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ فراہم کررہی ہے ۔ اس موقع پر معذور افراد اور لواحقین میں سہ ماہی رقم 10500بھی تقسیم کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں