حافظ آباد:ہمت کارڈ کے تحت معذور افراد میں رقوم تقسیم

حافظ آباد:ہمت کارڈ کے تحت معذور افراد میں رقوم تقسیم

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

ضلع بھر کے 555رجسٹرڈ معذور افراد کو ہر تین ماہ بعد 10ہزار پانچ سو روپے کی قسط جاری کی جائیگی ۔مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما تہور حسین تارڑ،جنرل سیکرٹری عابد احسان چٹھہ ،ریاض احمد تارڑ، رائے مختار احمد مُکھی، سرفراز احمد تارڑ نے ہمت کارڈ کی تقسیم کا افتتاح کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ افضل ، سوشل ویلفیئر آفیسر و فوکل پرسن مائدہ اشتیاق و دیگر بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر چودھری تہور حسین تارڑکاکہنا تھا کہ معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انسان دوست اور غریب پرور مثالی اقدام ہے ۔ اس پروگرام کے تحت معذور افراد کو مالی امداد کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،جو پنجاب کی تاریخ کا انقلابی پروگرام ہے ۔انکاکہنا تھا کہ تمام رجسٹرڈ معذور افراد کو بلاتفریق اور باعزت طریقے سے رقوم کی تقسیم کی جائیگی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ افضل نے بتایا کہ ضلع بھر کے پہلے سے رجسٹرڈ 555معذور افراد میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ان رجسٹرڈ افراد کو 10ہزار پانچ سو روپے کی سہ ماہی قسط جاری کی جائیگی اور یہ تمام رجسٹرڈ افراد ہر تین ماہ بعد اپنے ہمت اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کسی بھی بنک سے امدادی رقوم حاصل کر سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں